گرین انرجی کے شعبہ میں انقلاب، ملک کی سولار انرجی صلاحیت ایک لاکھ 16 ہزار میگاواٹ سے تجاوز

TOP-12-1

قبل تجدید توانائی کے شعبہ میں پیشرفت کرتے ہوئے ہندوستان نے سولار پاور انرجی کی تیاری میں نمایاں مظاہرہ کیا ہے۔ سال 2025 میں ہندوستان میں سولار پاور صلاحیت 116000 میگاواٹ سے تجاوز کرچکی ہے۔ یوں تو ہندوستان کی تمام ریاستوں نے روایتی برقی تیاری کے بجائے سولار انرجی پر توجہ مرکوز کی ہے لیکن راجستھان اس معاملہ میں دیگر ریاستوں سے آگے ہے۔ راجستھان میں گزشتہ سال سولار انرجی کی صلاحیت 31968 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ گجرات اور مہاراشٹرا دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ گجرات میں سولار انرجی کی صلاحیت 21451 میگاواٹ جبکہ مہاراشٹرا میں 12575 میگاواٹ ہوچکی ہے۔ جنوبی ہند کی ریاستوں میں ٹاملناڈو، کرناٹک اور تلنگانہ نے سولار انرجی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ گرین انرجی کو ترقی دینے میں سولار انرجی کا اہم رول ہے۔ ماحولیات کو آلودگی سے بچانے کے لئے سرکاری سطح پر روایتی برقی تیاری کے نظام کا متبادل تلاش کیا گیا ہے۔ ٹاملناڈو میں سولار انرجی کی گنجائش 10571 میگاواٹ ہوچکی ہے جبکہ کرناٹک میں 9925 میگاواٹ اور تلنگانہ میں 4842 میگاواٹ سولار انرجی تیار کی جارہی ہے۔ آنے والے برسوں میں ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی سولار انرجی پاور پلانٹس میں اضافہ ہوگا۔