ریونت ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے راحت

revent-reddy (1)

چیف منسٹر ریونت ریڈی کو تلنگانہ ہائی کورٹ سے اس وقت راحت ملی جب عدالت نے 2019 ضمنی چناؤ کے موقع پر ان کیخلاف درج 5 مقدمات کو کالعدم کردیا۔ حضور نگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ کی انتخابی مہم کے دوران رکن پارلیمنٹ ملکاجگری کی حیثیت سے ریونت ریڈی نے کانگریس کی مہم چلائی تھی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت 5 مقدمات درج کئے گئے تھے۔ جسٹس کے سجنا نے ریونت ریڈی کی درخواست قبول کرتے ہوئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مقدمات کو کالعدم کردیا۔ ریونت ریڈی کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ الیکشن کمیشن مبصرین نے اجازت کے بغیرروڈ شو ، ڈی جے کے استعمال وغیرہ کیشکایت کرتے ہوئے مقدمات درج کئے تھے۔