اگر اتنی ہی مخالفت ہے تو کانگریس کو اپنے جھنڈے سے بھگوا رنگ ہٹا دینا چاہئے: چیف منسٹر مدھیہ پردیش

DR-MOHAN-YADAV

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو نے دوردرشن کے نئے لوگو کی کانگریس کی مخالفت پر پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اگر کانگریس کو بھگوا رنگ پر اتنا ہی اعتراض ہے تو پارٹی اپنے پرچم سے بھگوا رنگ ہٹائے۔ ڈاکٹر یادو نے اپنے بیان میں کہا کہ کانگریس اور بائیں بازو کی سوچ پر شرم اور ہنسی دونوں آرہی ہیں۔ اب کانگریس کو بھگوا رنگ پر اعتراض ہے۔ بائیں بازو اور حزب اختلاف کی جماعتیں یہ نہیں سمجھتی ہیں کہ زعفرانی رنگ ہماری قربانی اور ترک کرنے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھگوا رنگ کی اتنی مخالفت ہو رہی ہے، کانگریس کو اپنے جھنڈے سے بھگوا رنگ ہٹا کر دکھانا چاہیے۔ وہ پوری سناتن ثقافت، ہندو ثقافت کی توہین کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ امید ہے کہ کانگریس اس کے لیے معافی مانگے گی۔ دوردرشن کے لوگو نے سفید کی جگہ نارنگی رنگ لے لیا ہے، یہ قربانی کی علامت ہے۔