گورنر شیو پرتاپ شکلا سے چیف سکریٹری سنجے جاجو کی ملاقات

10last_2

چیف سکریٹری تلنگانہ سنجے جاجو نے لوک بھون میں گورنر شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔ گورنر نے سنجے جاجو کو چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ سنجے جاجو ریاست کی مجموعی ترقی ، عوامی بھلائی اور ریاست میں گڈ گورننس کے فروغ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ گورنر اور چیف سکریٹری نے ریاست کے انتظامی امور پر بات کی ۔ گورنر نے عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق امور کی نشاندہی کرکے اس جانب توجہ کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر گورنر کے اسپیشل چیف سکریٹری دانا کشور موجود تھے۔