بی آر ایس کے سرور نگر میں جلسہ سے قبل کئی قائدین گھروں پر نظر بند

p35

سرور نگر میں بی آر ایس کے ’یواسنگراما سدسو ‘ کے سلسلہ میں پارٹی کے کئی قائدین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ سابق وزیر داخلہ و رکن اسمبلی سبیتا اندرا ریڈی کو حیدرآباد میں ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا گیا اور بی آر ایس جنرل سکریٹری آر ایس پروین کمار کو بھی ان کی قیام گاہ پر نظر بند کردیا گیا ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ہائی کورٹ نے کانفرنس کی اجازت دینے کے باوجود کانگریس حکومت نے پولیس کا استعمال کرتے ہوئے انہیں کانفرنس میں جانے سے روکا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت دو لاکھ نوکریوں کو پر کرنے کے وعدے کو پورا کرئے ۔ سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے بی آر ایس قائدین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے دور میں ہی ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ۔