مرکز کا جھکنا ملک کے نوجوانوں اور Gen z کی جیت : ہریش راؤ

TOP_14-14

بی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ٹی ہریش راؤ نے مرکزی وزیرتعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کو (Gen Z) کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے طلبہ اور نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ ہریش راؤ نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیرتعلیم کا استعفیٰ اور طلبہ کے مطالبات کی منظوری ملک کے نوجوانوں اور طلبہ برادری کی ایک عظیم فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی رویوں اور عوامی طاقت میں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے جو ایک مثبت علامت ہے۔ ہریش راؤ نے ملک کے تمام طلبہ کو اس شاندار اور تاریخی کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ بی آر ایس پارٹی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے بھی اس کامیابی پر ملک کے نوجوانوں، طلبہ بالخصوص (GenZ) کی ٹیم کو مبارکباد کا پیغام جاری کیا گیا جس میں اس ملک کے طلبہ، نوجوانوں اور ہماری انقلابی Gen Z ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ تاریخی جیت پوری طرح آپ کی محنت اور یکجہتی کی ہے اور بی آر ایس پارٹی اس پوری جدوجہد میں آپ کا ساتھ دینے اور آپ کی آواز بننے پر بے حد خوشی اور فخر کا اظہار کرتی ہے۔ بی آر ایس قائدین نے اعادہ کیا کہ پارٹی آئندہ بھی طلبہ ۔ تعلیم اور نوجوانوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے ہر موڑ پر ان کا ساتھ دیتی رہے گی