آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی ، ایران اور عمان کا مذاکرات میں اہم پیشرفت کا دعویٰ

strait-of-hormuz-vessels-musandam-oman-june-22-2026-6-1536x864

ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے انتظام اور محفوظ جہاز رانی سے متعلق عمان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، جبکہ مختلف تکنیکی اور سیاسی امور پر دونوں ممالک کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران اور عمان کے نائب وزرائے خارجہ کے درمیان جمعہ اور ہفتہ کو تہران میں مذاکرات ہوئے ، جن میں آبنائے ہرمز میں محفوظ بحری نقل و حرکت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی کے انتظام، مشترکہ اصولوں اور عملی طریقہ کار سے متعلق اپنے خیالات کا تبادلہ کیا، جبکہ دونوں ساحلی ممالک کے خودمختار حقوق کے احترام کی اہمیت پر بھی اتفاقِ رائے پایا گیا۔ اسماعیل بقائی کے مطابق مذاکرات مفید رہے اور مختلف معاملات پر قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی، تاہم کئی تکنیکی اور سیاسی نکات پر مزید مشاورت جاری رہے گی۔