ڈی کے شیوکمار سے نئی دہلی میں تلنگانہ کانگریس قائدین کی ملاقات

2-copy-3

صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی اور اے آئی سی سی سکریٹری سمپت کمار نے نئی دہلی میں واقع کرناٹک بھون میں چیف منسٹر ڈی کے شیو کمار سے ملاقات کی اور دونوں ریاستوں کے درمیان پراجکٹس کی تعمیر اور آبی تنازعہ پر بات چیت کی ۔ اتم کمار ریڈی نے تنگا بھدرا اور کرشنا ندی کے پانی کی تقسیم کے مسئلہ پر دونوں ریاستوں کے وزراء اور عہدیداروں کے درمیان اجلاس کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے آبی تنازعہ کی یکسوئی کی صورت میں تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آبپاشی اور پینے کے پانی کی سربراہی سے واقف کرایا۔ ڈی کے شیو کمار نے تیقن دیا کہ وہ جلد ہی دونوں ریاستوں کے درمیان اجلاس کی مساعی کریں گے تاکہ پراجکٹس کی تعمیر اور آبی تنازعہ کو حل کیا جائے۔ مہیش کمار گوڑ اور اتم کمار ریڈی نے کرناٹک کے صدر پردیش کانگریس ہری پرساد سے ملاقات کی اور ریاست میں جاری ایس آئی آر مہم پر تبادلہ خیال کیا۔