کارپوریٹ گورننس کو مضبوط بنانے میں سرمایہ کاروں کے تعاون کی ستائش

TOP_13

ڈی سریدھر بابو انفارمیشن ٹکنالوجی اور صنعت کے وزیر نے 50 ویں سدرن انڈیا ریجنل کانفرنس آف کمپنی سکریٹریز 2026 کا افتتاح کیا ۔ جس کا اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا (ICSI ) کے حیدرآباد چیاپٹر نے تلنگانہ کنٹریکٹرز کلچرل کلب کنڈاپور میں کیا ۔ جنوبی ہندوستان کے 700 سے زیادہ کمپنی سکریٹریز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیر نے کارپوریٹ گورننس کو مضبوط بنانے ، شفافیت کو فروغ دینے ، ریگولیٹری ، تعمیل کو یقینی بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے میں ان کے اہم تعاون کی تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک شفاف ، جوابدہ اور سرمایہ کاروں کے لیے دوستانہ کاروباری ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پر عزم ہے ۔ جو پائیدار اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے ۔ اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کوراغب کرتا ہے ۔ وزیر نے ایک کامیاب بصیرت انگیز اور افزردہ کانفرنس کے لیے تمام شرکاء کو اپنی نیک خواہش کا اظہار کیا ۔