پکوان گیس صارفین کیلئے ای کے وائی سی کی 23 اگست تک مہلت

A-worker-sits-over-LPG-cylinders-during-distribution-at-a-gas-agency-1-1536x864

گھریلو پکوان گیس کے لئے صارفین کو ای کے وائی سی یا آدھار بائیو میٹرک کی 23 اگست آخری تاریخ ہے۔ حیدرآباد کی گیس ایجنسیوں پر عوام کا ہجوم دیکھا جارہا ہے جو ای کے وائی سی یا آدھار بائیو میٹرک کیلئے قطار میں کھڑے ہیں۔ آئیل کمپنیوں نے 22 اگست آخری تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد گیس سلینڈرس کی سربراہی روک دی جائے گی۔ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو میسجس روانہ کرتے ہوئے ای کے وائی سی کی تکمیل کی ہدایت دی جارہی ہے۔ اب جبکہ مہلت کے اختتام کیلئے صرف دو دن باقی ہیں، گیس ایجنسیوں کے دفاتر پر ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ روزانہ تقریباً 300 سے زائد افراد ای کے وائی سی کی تکمیل کر رہے ہیں۔ صارفین نے مہلت میں اضافہ کی درخواست کی ہے۔