راہول گاندھی اور پرینکاگاندھی کے دورہ تلنگانہ کو حتمی شکل دے دی گئی

RAHUL-GANDHI-PRIYANKA

حصہ کے طور پرکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے تلنگانہ کے دورہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ راہول گاندھی اس ماہ کی 5 تاریخ کو نرمل اور گدوال میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر جلسوں سے خطاب کریں گے اور کانگریس امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔ پرینکا گاندھی اس مہینے کی 6 اور 7 تاریخ کو دورہ کریں گی۔وہ 6مئی کو ایلا ریڈی،تانڈوراور سکندرآباد میں انتخابی مہم کے حصہ کے طورپر جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پرینکا گاندھی اس ماہ کی 7 تاریخ کو نرسا پور اور کوکٹ پلی میں بھی انتخابی مہم چلائیں گی۔