کانگریس قائدین کو دوبارہ نوٹسیں دینے دہلی پولیس کاغور

DELHI-POLICE

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے جعلی ویڈیو کواپ لوڈ کرنے کے معاملہ میں دہلی پولیس کی جانب سے تلنگانہ پردیش کانگریس کے قائدین کو دوبارہ نوٹس دینے کاامکان ہے۔ عہدیدار نے جمعرات کے روز بتایا کہ تلنگانہ کانگریس کے 4 قائدین کوچہارشنبہ کے روز دہلی پولیس کے آئی ایف ایس او(انٹلیجنس فیوژن اینڈ اسٹرایٹجکس آپریشن) کے سامنے حاضر ہوناتھا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔ہم ان قائدین سے دوبارہ کہتے ہیں کہ وہ انوسٹی کیشن آفیسر کے سامنے حاضر ہوں کیونکہ یہ قائدین چہارشنبہ کے روز پیش نہیں ہوئے تھے۔ عہدیدار نے کہاکہ اس کیس میں ہم تلنگانہ کے بشمول دیگر ریاستوں کے 22افراد سے کہاکہ وہ جمعہ اور ہفتہ کے روز انوسٹی کیشن آفیسر کے سامنے پیش ہوں۔