سوشل میڈیا پر وائرل آرٹی سی کا نیا لوگوجعلی

VC-SAJJANAR

ٹی جی ایس آر ٹی سی کے وائس چیرمین اور منیجنگ ڈائرکٹر وی سی۔ سجنار نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے نئے لوگو سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری مہم میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارپوریشن کی جانب سے ابھی تک نیا لوگو جاری نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی جی ایس آر ٹی سی کے نئے لوگو کے طور پر سوشل میڈیا پر جس لوگو کی تشہیر کی جارہی ہے وہ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کا اس لوگو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن ایک نیا لوگو ڈیزائن کر رہی ہے تاہم ٹی جی ایس آر ٹی سی انتظامیہ نے ابھی تک نئے لوگو کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔