سواتی ملیوال حملہ کیس، ببھو کمار 4 روزہ عدالتی تحویل میں

SWATI-MALIWAL-780x470

مقامی عدالت نے جمعہ کے دن چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے پی اے ببھو کمار کو جو عام آدمی پارٹی رکن راجیہ سبھا اور سابق صدرنشین دہلی کمیشن برائے خواتین سواتی ملیوال پر حملہ کا ملزم ہے‘ 4 روزہ عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ 5 روزہ پولیس تحویل ختم ہونے پر اسے حاضر عدالت کیا گیا تھا۔ اسے 28 مئی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اسے 18مئی کو گرفتار کیا گیا تھااور کرائم سین ری کریئشن کیلئے اسے چیف منسٹر کے بنگلہ پر لے جایا گیا تھا۔ ببھو کمار کو ممبئی میں 3 مقامات پر بھی لے جایا گیا۔ ذرائع کے بموجب ببھو کمار نے ایک لوکیشن پر اپنے فون کو فارمیٹ کیا تھا جس کا پتہ فنی تحقیقات میں چلا۔