ممتا یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی

Mamata-Banerjee

اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا الائنس نے یکم جون کو میٹنگ بلائی ہے اور ترنمول کانگریس کی لیڈر اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس میں شرکت نہیں کر رہی ہیں مغربی بنگال کے بڑا بازار علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے آج کہا کہ انہیں یکم جون کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ کے بارے میں اطلاع ملی تھی، لیکن اس دن ریاست میں کئی سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے علاوہ مغربی بنگال اس وقت طوفان سے متاثر ہے۔ اس کی وجہ سے اب تک چار لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ان کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام زیادہ اہم ہے، اس لیے وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یکم جون کو آخری مرحلے کی ووٹنگ کے دن، 4 جون کو انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد کی حکمت عملی پر غور کرنے کے لیے انڈیا الائنس نےاپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بلائی ہے۔