کسانوں کو نقلی بیج فروخت کرنے والوں کو کلکٹر ہنمکنڈہ کا انتباہ

HANAMKONDA-DISTRICT-COLLECT

تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ کی کلکٹر سکتا پٹنائک نے کسانوں کو نقلی بیج فروخت کرنے والوں کو انتباہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ ضلع میں بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ بیج کی خرید و فروخت سے متعلق بلوں کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے بیج فروخت کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ بیج فروخت کرنے کے بعد بل دیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کلکٹرنے پہلے ہی تمام دکانداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ہے۔