کھمم میں درجہ حرارت 43.4ڈگری سلسیس درج

دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ان ریاستوں کے کئی مقام پرگذشتہ چاردنوں کے دوران اعظم ترین درجہ حرارت درج کیاجارہا ہے۔تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 44.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ کھمم میں اعظم ترین درجہ حرارت 43.4، راماگنڈم میں 43ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔میدک، کریم نگر میں اعظم ترین درجہ حرارت 42ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔وشاکھاپٹنم، وجئے واڑہ، شمالی آندھراپردیش کے بشمول دیگر علاقوں میں بھی اعظم ترین درجہ حرارت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ کئی مقامات پر درجہ حرارت 43ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ دوپہر کے وقت اپنے گھرو ں میں ہی محدود رہیں۔
