حیدرآباد: گنتی مراکز کے قریب دفعہ 144 نافذ

POLICE-780x470

لوک سبھا انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اور نتائج کے اعلان کے پیش نظر، گنتی کے مراکز کے قریب 200 میٹر کے دائرہ میں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں سٹی پولیس کمشنر کے سرینواس ریڈی نے احکامات جاری کیے ہیں، جو 4 جون کی صبح 6 بجے سے 5 جون کی صبح 6 بجے تک نافذ رہیں گے۔