تلگودیشم کے نومنتخب ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی کی چندرا بابو سے ملاقات

NAIDU-780x470

تلگودیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابونائیڈو سے پارٹی کے نومنتخب ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ پارٹی کے کامیاب ایم پیز اور ایم ایل ایز نے بڑی تعداد میں چندرابابو سے ملاقات کی۔ ننداموری بالاکرشنا، کے چنا،بی اوما، رامانائیڈو، کے رویندرا، این آنند بابو، جی رام موہن، کے پارتھا سارتھی، ڈی انجیا، ڈی نریندر، پی چندرشیکھر، برہماریڈی اوردیگر چندرا بابو کی رہائش گاہ پہنچے جنہوں نے پارٹی کی کامیابی پر چندرابابو کو مبارکباد پیش کی۔