لوک سبھاانتخابات میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا:کشن ریڈی

KISHAN-REDDY

تلنگانہ بی جے پی کے صدر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات میں تلنگانہ میں بی جے پی کی طاقت میں اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے عوام بی جے پی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے لوک سبھا کی 8نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور7نشستوں پر پارٹی دوسرے مقام پر رہی۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اپنی شناخت سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس امیدواروں کی کئی حلقوں میں ضمانت بھی ضبط ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے وزیراعلیٰ کے اپنے حلقہ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ کا مستقبل بی جے پی ہے۔ ملک کے عوام نے ایک بار پھر مودی کو جیت دلائی ہے۔ بی جے پی کی رائے دہی کے فیصد میں ہر سال اضافہ ہی ہوتاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو 35 فیصد سے زیادہ ووٹ پڑے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس نے لوک سبھا انتخابات میں جھوٹا پروپگنڈہ کیا تھا تاہم ملک کے عوام نے ایک بار پھر اقتدار بی جے پی کو دیا ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی آنے والے دنوں میں تلنگانہ کے عوام کی امنگوں کے مطابق کام کرے گی۔