فیض آباد میں بی جے پی کی شرمناک شکست پر ووٹرس کو گندی گندی گالیاں ۔ ہندو رکشا دل کا دکش چودھری اور اس کا ساتھی گرفتار

20240607_111153

ریاست اتر پردیش کے فیض آباد لوک سبھا سے بی جے پی کی شکست پر دو نوجوانوں نے مقامی رائے دہندگان کے ساتھ گالی گلوچ کرتے ہوئے ویڈیو بنائیں اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دیا گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دکش چودھری اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔ دکش چودھری نے حال ہی میں کنہیا کمار کو طمانچہ رسید کیا تھا۔ غازی آباد کے ٹیلا موڈ پولیس اسٹیشن نے دکش اور اس کے ساتھی انو چودھری کو گرفتار کیا ہے ان دونوں نے رائے دہندگان کو گالیاں دی تھی، ملزمین نے لوک سبھا انتخابات میں فیض آباد نشست سے بی جے پی کی شکست پر برہم ہو کر یہ ویڈیو بنایا تھا۔ اس ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ دکش چودھری رائے دہندوں کو کس طرح سے گندی گندی گالیاں دے رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر پولیس شالیمار گارڈن سدھار گوتم نے کہا کہ چھ جون کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کی اطلاع ملی تھی جس میں رائے دہندوں کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مقصد سے ناز یبا ریمارکس کیے گئے تھے فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ان دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دکش چودھری کا تعلق ہندو رکشا دل سے ہے۔