مرکز سے تلنگانہ، اے پی کو واجب الادافنڈس کیلئے مساعی کرنے نئے وزرا پر وزیراعلی تلنگانہ کا زور

REVANTH-REDDY-2

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش سے مرکزی کابینہ میں شامل ارکان پارلیمنٹ بنڈی سنجے، کشن ریڈی، رام موہن نائیڈو، پی چندرشیکھر اور بی سرینواس ورما کو مبارکبادپیش کی۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر سرگرم ریونت ریڈی نے آندھراپردیش تنظیم جدید ایکٹ کی شق کے مطابق کئے گئے وعدوں کااحترام کرنے، مرکز سے دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش کو واجب الادا فنڈس کی اجرائی کے لئے مساعی کی خواہش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے دونوں ریاستوں کے پراجکٹس کی تکمیل کیلئے اقدامات پر بھی زوردیا۔