ہریش راؤ کو بی جے پی میں شامل کرنے کے سی آر کا نیا منصوبہ

ٹی پی سی سی میڈیا کمیٹی کے صدر نشین سما رام موہن ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس لیڈر کے چندر شیکھر راؤ نے اپنے بھتیجے ٹی ہریش راؤ کو بی جے پی میں شامل کرانے کے لیے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے۔ رام موہن ریڈی نے سماجی پلاٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ کے سی آر نے ہریش راو کو بی جے پی میں بھیج کر بی آر ایس کو بچانے کی نئی کوشش شروع کی ہے۔ انہوں نے کے سی آر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس ایم ایل ایز الجھن میں ہیں کیونکہ وہ کے سی آر کی ان حکمت عملیوں کو سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کے سی آر ”آپ مارو اور میں ڈانٹنے“ کی طرز پر کام رہے ہیں۔ رام موہن ریڈی نے مزید کہا کہ کے سی آر اپنی بیٹی، پارٹی اور اس کے اثاثوں کی حفاظت کے لیے ہریش راو کے کندھے پر بندوق رکھ کر فائرنگ کر رہے ہیں۔
