چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹی جی ٹیٹ 2024 کے نتائج جاری کردیئے

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ٹی جی ٹیٹ 2024 کے نتائج جاری کردیئے جس کے لیے 2 لاکھ 86 ہزار 381 امیدواروں نے درخواست دی تھیں۔ ان میں سے 85 ہزار 996 امیدواروں نے پیپر ون کا امتحان دیا اور 57 ہزار 725 امیدوار کامیاب ہوئے۔ پیپر ٹو کے امتحان میں 1 لاکھ 50 ہزار 491 امیدواروں نے شرکت کی اور 51 ہزار 443 کوالیفائی ہوئے۔ 67.13 فیصد پیپر-1 میں اور 34.18 فیصد پیپر-2 میں کوالیفائی ہوئے۔ 2023 کے مقابلے میں پیپر۔1 میں کامیابی کے فیصد میں 30.24 فیصد اضافہ ہوا۔ 2023 کے مقابلے میں پیپر 2 میں 18.88 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
