کنگناتھپڑواقعہ، خاتون کانسٹیبل کو کوئی افسوس نہیں

CISF-OFFICER

سی آئی ایس ایف کانسٹیبل کلویندرکور کو اداکارہ کنگنارناوت کو تھپڑ مارنے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ کلویندر کے بھائی شیرسنگھ مہیوال نے آج یہ دعویٰ کیا۔ کسان مزدور سنگھرش کمیٹی کے تنظیمی سکریٹری مہیوال نے بتایا کہ ان کی بہن کسانوں کے بارے میں کنگنا کے ریمارکس پر ناراض تھی۔ مہیوال نے ویڈیو پیام میں کہا کہ انہوں نے کلویندر کور سے ملاقات کی ہے اور اس واقعہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ انہیں اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت پنجاب یا مرکز نے اس وقت اداکارہ کے خلاف کارروائی کی ہوتی تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔