مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے آبائی ضلع کریم نگر کا دورہ کریں گے

BANDI-SANJAY-1-780x470

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے 19 جون کو تلنگانہ کے اپنے آبائی ضلع کریم نگر کا دورہ کریں گے۔کریم نگر حلقہ میں بی جے پی لیڈران ان کا پرتپاک استقبال کرنے کی تیاریاں کررہے ہیں جو ان کا وزارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد کریم نگر کا پہلا دورہ ہے۔ ابتدا میں بنڈی سنجے اور مرکزی وزیر کشن ریڈی نے 19 جون کو ایک ساتھ ریاست کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایاتھا تاہم، کشن ریڈی نے اس شام مرکزی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنا سفر ملتوی کردیا۔ 24 جون سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کی وجہ سے محدود وقت دستیاب ہونے کے پیش نظربنڈی سنجے نے کشن ریڈی کے مشورہ پر عمل کرتے ہوئے 19 جون کو اپنا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق، وہ 24 جون سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کی تیاری میں 23 جون کو دہلی روانہ ہوں گے۔