میدک فرقہ وارانہ تشدد _ دونوں طبقات کے 27 افراد گرفتار

Screenshot_20240618-211911_WhatsApp

میدک ٹاؤن میں قربانی کے جانوروں کے مسلہ پر پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں پولیس نے اب تک دونوں طبقات کے 27 افراد کو گرفتار کرلیا ہے میدک ضلع ایس پی بالاسوامی نے منگل کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں طبقات کے درمیان پیدا ہونے والے جھڑپوں پر قابو پالیا گیا ہے اور اس میں ملوث دونوں طبقات کے 27 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جن میں ایک طبقہ کے 16 اور دوسرے طبقہ کے 11 افراد شامل ہیں ان تمام کو گرفتار کر کے ریمانڈ پر لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں طبقات کے درمیان تصادم کی وجہ سے دوسرے اضلاع سے پولیس فورس لائی گئی اور سب کچھ قابو میں کر لیا گیا۔ انھوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ واٹس ایپ، ٹویٹر، فیس بک وغیرہ کے ذریعے آنے والی کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی سوشل میڈیا پر جان بوجھ کر تنازعہ پیدا کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔