مصرمیں یوگا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے (معہ تصاویر)

EGYPT-YOGA

مصر میں بھی یوگا کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ لوگوں میں یوگا کے تئیں جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ سمیت ملک کے مختلف مشہور مقامات پر لوگوں نے اپنے اپنے طریقے سے یوگا کیا۔ بین الاقوامی یوم یوگا 21 جون سے قبل ہندوستان سمیت پوری دنیا میں اس کی دھوم مچی ہوئی ہے اور لوگوں میں جوش و خروش صاف طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ان تصاویر میں خواتین کو یوگا کے الگ الگ آسن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔