حیدرآباد سے کوالالمپور جانے والے طیارہ کے دائیں انجن میں آگ کے بعد ایمرجنسی لینڈنگ

حیدرآباد سے کوالالمپورجانے والے طیارہ کا ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔ ذرائع کے مطابق اس طیارہ کے شمس آباد ایرپورٹ سے اڑان بھرنے کے اندرون 15منٹ ہی پائلٹ نے اس میں تکنیکی خرابی محسوس کی جس کے نتیجہ میں طیارہ کے دائیں انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ پائلٹ نے فوری طورپرچوکسی کامظاہرہ کرتے ہوئے شمس آباد ایرپورٹ کے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور طیارہ کی ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے اجازت مانگی جو اسے دے دی گئی۔ بعد ازاں اس طیارہ نے شمس آباد ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔اس طیارہ کی محفوظ لینڈنگ پر اس میں سوارمسافرین نے راحت کی سانس لی۔تمام مسافرین کو فوری طورپر طیارہ سے اتارلیاگیا۔ اس طیارہ میں تقریبا 130مسافرین اور8عملہ کے ارکان اس طرح جملہ138افراد سوارتھے۔اس طیارہ نے کل شب تقریبا 12.45بجے اڑان بھری تھی۔یہ طیارہ ملیشین ایرلائنس کا تھا۔
