مرکزی وزیر کشن ریڈی کے مکان کے باہر احتجاج۔ طلبہ تنظیموں کے لیڈران گرفتار: ویڈیو

نیٹ کے مسئلہ پر حیدرآباد کے کاچی گوڑہ علاقہ میں مرکزی وزیر کشن ریڈی کی قیامگاہ کے باہر احتجا ج کرنے والے طلبہ یونینوں کے لیڈروں اورکارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ کشن ریڈی سے ملنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد مظاہرین نے اپارٹمنٹ کامپلکس میں گھسنے کی کوشش کی جس پر پولیس طلباء یونین کے لیڈروں اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے حرکت میں آگئی۔ یہ احتجاج نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے ذریعہ منعقدہ نیٹ امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف تھا۔گرفتار طلباکو نلہ کنٹہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔مظاہرین کا تعلق این ایس یوآئی، ایس ایف آئی، پی ڈی ایس یو، پی وائی سی اوردیگر طلبہ تنظیموں سے تھا۔
