تلنگانہ: گروکل اسکولس میں داخلوں کا ایک اور موقع: وزیر سیتکا

SITA-AKKA-780x470

تلنگانہ کی وزیر بہبود خواتین واطفال سیتکا نے اعلان کیا ہے کہ سماجی بہبود کے گروکل اسکولوں میں 5 ویں تا 9 ویں جماعتوں کی بقیہ نشستوں پر داخلہ لینے کا ایک اور موقع ملے گا۔ 12 جولائی تک متعلقہ ویب سائٹ کے ذریعہ اس سلسلہ میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ نشستیں آن لائن امتحان کے ذریعہ پُر کی جائیں گی۔ انہوں نے دلچسپی رکھنے والے قابل طلباء سے کہا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہاکہ گروکل اسکولوں میں معیاری تعلیم کے علاوہ حکومت تمام سہولیات مفت فراہم کررہی ہے۔