اے پی: خاتون کو ہلاک کرنے والا تیندوا پکڑا گیا

LEOPARD-1-780x470

محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے آندھراپردیش کے ضلع نندیال کے قریب پاچرلہ علاقہ میں ایک تیندوے کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس تیندوے نے ایک خاتون کو ہلاک کردیاتھا اوردوسری خاتون کو زخمی کردیاتھا۔ اس تیندوے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف دیکھاجارہا تھا جو راتوں کو اپنے گھروں سے نکلنے میں ڈرمحسوس کررہے تھے۔ ان مقامی افراد نے اس بات کی شکایت محکمہ جنگلات کے عہدیداروں سے کی جنہوں نے اس کو پکڑنے کے لئے اقدامات کئے۔ ان عہدیداروں نے پنجرہ لگاتے ہوئے اس کوپکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔اس واقعہ کے ایک دن بعد مہانندی مندر کے قریب ایک اور تیندوا سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔ اس تیندوے سے بھی عوام میں خوف پایاجاتا ہے۔