پارٹی کی تبدیلی کا کوئی ارادہ نہیں: سبیتا اندرا ریڈی

SABITHA-REDDY

تلنگانہ کی سابق وزیرو بی آرایس لیڈر سبیتا اندرا ریڈی نے پارٹی کی تبدیلی سے متعلق اطلاعات کو افواہیں قراردیا۔ انہوں نے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر جاری ان خبروں کی مذمت کرتے ہوئے ان کو غیر درست قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلی و بی آرایس کے سربراہ کے چندرشیکھرراو نے انہیں پارٹی میں مناسب عہدہ دیا ہے۔ وہ پارٹی بدلنے کا کوئی خیال نہیں رکھتیں۔