شہر حیدرآباد میں بے روزگار نوجوانوں کا رات دیرگئے دھرنا

PROTEST2

بے روزگاروں کے مسائل حل کرنے اورڈی ایس سی امتحان کو ملتوی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہرحیدرآباد کے اشوک نگر میں بے روزگار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا۔ یہ احتجاجی، سڑک پر بیٹھ گئے اوراپنے مطالبہ کی حمایت میں پلے کارڈس کے ساتھ مظاہرہ کیا۔انہوں نے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ان احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ چونکہ ڈی ایس سی اور گروپ 2امتحان کی تواریخ قریب قریب ہیں، اسی لئے ڈی ایس سی امتحان ملتوی کیاجائے۔ انہوں نے گروپ 2 کی نشستوں میں اضافہ کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال گروپ 2امتحان منعقد کیاگیاتھا۔ اس اچانک احتجاج کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس حکومت کی تشکیل میں بے روزگارنوجوانوں کا اہم رول رہا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے ان کی حمایت کی کوشش کی تاہم تمام طلبہ نے بی جے پی کے لیڈروں کو واپس جانے پر مجبور کردیا۔