کھڑگے -راہل نے ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا

TRUMP-RAHUL-KHARGE

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہل گاندھی نے ایک انتخابی ریلی کے دوران سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر جان لیوا حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور عملی معاشرے میں اس طرح کے واقعات کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ کانگریس کے رہنماؤں نے مسٹر ٹرمپ کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہوئے اس واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسے ایک گھناؤنا جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسٹر کھڑگے نے کہا، "مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر حملے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ میں اس گھناؤنے فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ کسی بھی جمہوریت اور مہذب معاشرے میں اس طرح کے تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔”انہوں نے کہا کہ "ہندوستان امریکہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔” مسٹر گاندھی نے کہا، "مجھے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قتل کی کوشش پر گہری تشویش ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔ میں ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔”