گانجہ کے ساتھ اوڈیشہ کا شخص حیدرآباد میں گرفتار

ARRESTED-1-780x470

سائبر آباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے اتوار کی رات شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ ڈنڈیگل میں ایک شخص کو گانجہ کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ پولیس نے اس کے پاس سے 3.8 کیلو منشیات ضبط کی۔یہ شخص، جو اوڈیشہ کا رہنے والا ہے، ڈنڈیگل میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں سیکیورٹی گارڈ کے طور پر کام کرتا تھااور اس نے یہ ممنوعہ شئے اڈیشہ سے خریدی تھی۔ ایس او ٹی پولیس کے عہدیداروں نے کہا کہ وہ اسے مقامی لوگوں کو فروخت کر رہا تھا۔ایک اور معاملہ میں ایس اوٹی پولیس نے الوال میں ایک شخص کو دو کلو گرام افیون کے ساتھ پکڑا۔ راجستھان کا رہنے والا یہ شخص 10 لاکھ روپے کی ممنوعہ اشیا، فروخت کررہاتھا۔ایک اطلاع پر ایس او ٹی نے اسے پکڑ لیا۔