فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر میں چھت سے بارش کا پانی گرنے لگا

RAIN2

فلم کی نمائش کے دوران تھیٹر میں اچانک بارش کا پانی چھت سے گرنے لگا جس کے بعد فلم کی نمائش روک دی گئی۔یہ واقعہ کل شب شہرحیدرآباد کے پنجہ گٹہ علاقہ کی پی وی آرسنیماہال میں پیش آیا جس کی تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ شہر میں کل شب بارش ہوئی جس کے ساتھ ہی بارش کا پانی اس تھیٹر کی چھت سے گرنا شروع ہوگیا۔ اس سے فلم دیکھنے کیلئے آنے والوں کوشدید دشواری کاسامنا کرناپڑا۔ان افراد کی برہمی پر فلم کی نمائش درمیان میں ہی روک دی گئی۔کئی افراد ادھوری فلم کو چھوڑ کر تھیٹرسے نکل پڑے۔ بعض افراد نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا۔