حیدرآباد سمیت چند اضلاع میں آیندہ 12 گھنٹوں کے دوران طوفانی بارش کی پیش قیاسی

10rain1a

تلنگانہ میں آیندہ 12 گھنٹے کے دوران حیدرآباد سمیت ریاست کے چند اضلاع میں طوفانی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے بتایا کہ جنوبی اور شمالی خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ شدید کم دباؤ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ جس کے پیش نظر اگلے 12 گھنٹوں میں یہ طوفان بننے کا امکان ہے۔ اس کی وجہ سے تلنگانہ کے اضلاع ملوگو، کوٹہ گوڈم، کھمم اور محبوب آباد میں بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ آصف آباد، منچیریال، کریم نگر، پداپلی ، بھوپال پلی ، ورنگل اور ہنمکنڈہ اضلاع میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کا امکان ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حیدرآباد میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔