دہلی سے امریکہ جانے والے طیارہ کی روس میں ایمرجنسی لینڈنگ

20240719_112348

دہلی سے امریکہ جانے والے ایر انڈیا کے طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی جس کے بعد طیارے نے روس میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ جمعرات کے رات ایر لائنز نے سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایر انڈیا کی پرواز اے آئی 183 جو دہلی سے سان فرانسسکو جا رہی تھی تکنیکی خرابی کی وجہ سے اس کا رخ روس کے کراسنو یارسک بین الاقوامی ہوائی اڈہ کی طرف موڑ دیا گیا، طیارے نے باحفاظت لینڈنگ کی۔ اس طیارے میں جملہ 225 مسافروں کے ساتھ ساتھ عملے کے 19 ارکان سوار بتائے گئے ہیں۔ مسافرین کو امریکہ روانہ کرنے کے لیے دوسری پرواز کا انتظام کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔