تلنگانہ کا بجٹ ”گدھے کا انڈا“ : بنڈی سنجے

Bandi-Sanjy-Telangana-Budget

مرکزی مملکتی وزیر داخلہ بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ کیا تلنگانہ کی کانگریس حکومت نے کانگریس اور ریاستی بجٹ اور چھ ضمانتیں اور ریاستی بجٹ کو گدھے کا انڈا سمجھ کر متعارف کرایا ہے؟۔ مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار نے کہا کہ بجٹ ثابت کرتا ہے کہ کانگریس کے تمام وعدے اتنے ہی سچے ہیں جیسے گدھے کا انڈا ہے۔ انہوں نے وزیر خزانہ بھٹی وکرامارکہ سے سوال کیا کہ وہ یہ وضاحت کریں کہ کیا انہوں نے مالیاتی بجٹ پیش کیا یا قرض کا بجٹ پیش کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ بھٹی نے اپنے وعدوں سے ہاتھ اٹھا رہے ہیں۔کہ وہ کانگریس حکومت کی طرف سے دی گئی یقین دہانیوں پر عمل نہیں کرپائیں گے کیونکہ ریاست مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو معلوم ہے کہ ریاست مقروض ہے اور کانگریس حکومت چھ ضمانتوں پر بحث سے بچنے کے لئے مرکز پر الزام لگانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا یہ حیرت کی بات ہے کہ کانگریس حکومت بجٹ میں یہ دکھانے میں ناکام رہی کہ وہ کہاں سے رقومات جمع کرے گی تاکہ فلاحی اسکیمات کو جاری رکھا جا سکے۔