وزیراعلی کی اسمبلی میں نشست،کے ٹی آر کا دلچسپ ریمارک

KT-RAMA-RAO

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے رکن اسمبلی کے تارک راما راونے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا کے بازو کی کرسی(وزیراعلی کے لئے مخصوص نشست) پرجانا چاہتے ہیں۔ تارک راما راو نے آج اسمبلی میں کرنسی ایکسچینج بل پر مباحث کے دوران یہ دلچسپ ریمارک کیا۔انہوں نے کہاکہ ایوان میں تلنگانہ کے دس سالوں کاتذکرہ کرنے کے دوران سابق حالات پر بھی غورکرنا چاہئے۔حکمران جماعت کانگریس کے ارکان،آثارقدیمہ کے عہدیداروں کی طرح کھدوائی کا کام کررہے ہیں۔ماضی، ماضی کی طرح ہوتاہے۔ہم بھی اس کی کھدوائی کرناچاہتے ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی نائب وزیراعلی و وزیرفائنانس ملوبھٹی وکرامارکا کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کی ستائش بھی کی اور اسے بہتر بجٹ قراردیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھی اسی طرح کی بلندیاں حاصل کرناچاہتے ہیں اور مستقبل میں ان کے بازو کی نشست(وزیراعلی کیلئے مخصوص نشست)پر جانا چاہتے ہیں۔