سرکاری رہائش گاہ پر کانگریس کارکنوں کا حملہ، سابق وزیرہریش راؤ کاالزام

HARISH-RAO

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن بی آرایس کے لیڈرو سابق وزیرہریش راو نے الزام لگایا کہ کانگریس کے کارکنوں نے کل شب ان کی سرکاری رہائش گاہ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنوں کا آدھی رات کا حملہ ناانصافی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تالے توڑنا اور املاک کو تباہ کرنا غیر جمہوری ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حملہ کو روکے بغیر پولیس نے ملزمین کو تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ اگر ایم ایل اے کے پاس سیکورٹی نہیں ہے تو شہریوں کی سیکورٹی کیا ہے؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈی جی پی اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں۔