آصف آباد میں تیندوے کی موجودگی سے ہلچل

LEOPARD

تلنگانہ کے آصف آباد ضلع کے کیرامیری منڈل کے کئی مواضعات میں تیندوے کی نقل وحرکت سے ہلچل مچ گئی۔ مقامی افرا دنے کہاکہ گذشتہ دس دنوں سے یہ جنگلی جانور ان کے علاقوں میں گھوم رہا ہے۔ ان افرادنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تیندوے سے ان کے مویشیوں کی جان کو خطرہ ہے۔ایک کسان نے اس تیندوے کے پیروں کے نشان دیکھے اور محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی۔ ایف آر او کی ہدایت پر محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے کھیت میں پاؤں کے نشانات کا معائنہ کیا اور یہ نشانات تیندوے کے ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔