ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا:یوگی

n62823398617246864851348f7059d9c006743b6638ca56f7f8daeb4f4a39beb346cd29fb2ef4e531c45d3c

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو کہا کہ ملک سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوسکتا ملک تبھی مضبوط ہوگا جب ہم سب ایک ہونگے راشٹرویر درگا داس راٹھور کے مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد تاج محل میٹر اسٹیشن پر منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہاملک سے بڑا کوئی نہیں ہو سکتا ملک تب ہی مضبوط ہوگی جب ہم سب متحد ہوں گے اگر آپ تقسیم کریں گے تو آپ تقسیم ہوں گے ہم بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہیں، وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہئیں۔ ہم متحد رہیں گے، ہم باوقار رہیں گے، ہم محفوظ رہیں گے اور ہم خوشحالی کی معراج پر پہنچیں گے۔ انہوں نے قومی ہیرو درگا داس راٹھور کو یاد کرتے ہوئے وہاں موجود تمام لوگوں کو سلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مجسمہ 10 سال سے میرا انتظار کر رہا تھا۔ اس کی برکتیں مجھ پر نازل ہوئیں۔ مجھے بھی یہاں آنے کا موقع اس وقت ملا جب کرشن کنہیا کی پیدائش ہورہی ہے۔ ہم آگرہ میں قومی ہیرو درگا داس راٹھور کے عظیم مجسمے کی نقاب کشائی کے پروگرام سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا علم ہے۔ اورنگ زیب کا بھی اس آگرہ سے کچھ تعلق تھا۔ اسی آگرہ میں ہندوی خاندان کے عظیم رہنما چھترپتی شیواجی مہاراج نے اورنگ زیب کی طاقت کو چیلنج کیا تھا۔ اس نے کہا تھا کہ تم چوہے کی طرح تڑپتے رہ جاؤ گے۔ ہم تمہیں ہندوستان پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ راجستھان میں اس محاذ کو مہاراجہ جسونت سنگھ سنبھال رہے تھے۔ مہاراجہ جسونت سنگھ کا اہم سپہ سالار درگا داس راٹھور تھے۔ اورنگ زیب نے کئی بار کوشش کی، لیکن قبضہ نہیں کر پایا۔ کیونکہ جہاں قوم پرست قومی ہیرو درگاداس راٹھور جیسے ہیرو ہوں، وہاں کوئی غیر ملکی حملہ آور کیسے قابض ہو سکتا ہے۔ ایسا ہی ہوا لیکن اورنگ زیب کافی ہوشیار اور چالباز تھا۔ اس نے ایک حرکت کی۔ مہاراجہ دشرتھ سنگھ سے معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست جودھپور میں کچھ نہیں کریں گے۔ لیکن آپ ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ اس نے لالچ دے کر کہا کہ افغانی بھارت پر قبضہ ہونے والا ہے۔ آپ کو مورچہ سنبھالنا پڑے گا وہ دھوکے سے لے گیا اور قتل کردیا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان کرشن آگرہ کے ہر ذرے میں بستے ہیں۔ یہاں فن ہے، یہاں ایمان، یہاں عقیدہ اور سپردگی ہے۔ یہ اعتماد اور عقیدہ، فن اور ثقافت کو قومی وقار کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے،بنگلہ دیش میں دیکھ رہے ہیں نا وہ غلطیاں یہاں نہیں ہونی چاہئیں۔ ہم متحد رہیں گے، ہم باوقار رہیں گے، ہم محفوظ رہیں گے اور ہم خوشحالی کی معراج پر پہنچیں گے۔