بی جے پی نے ہائیڈرا ادارہ کی سرگرمیوں میں اضافہ کا مطالبہ کردیا

HYDRA-BJP

تالابوں اور جھیلوں کے ایف ٹی ایل علاقوں وبفرزون کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان پر تعمیر کردہ غیرمجازعمارتوں کو برخواست کرنے کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے تشکیل دیئے گئے حیدرآبادڈیزاسٹررسپانس ایسیٹ مانیٹرنگ اینڈپروٹکشن ایجنسی(ہائیڈرا)کے قیام کا استقبال کرتے ہوئے سدی پیٹ ضلع بی جے پی کی جانب سے اس کی سرگرمیوں کی توسیع کا مطالبہ کیاگیا۔ ضلع کے حسن آباد میں بی جے پی کی جانب سے اس خصوص میں ایک فلکسی لگایاگیا جس میں تلگوزبان میں لکھاگیا کہ تالابوں کے تحفظ کے لئے اس ادارہ کے اقدامات کا وہ استقبال کرتے ہیں۔ ساتھ ہی تالابوں کے تحفظ اورغیر مجازتعمیرات کے خلاف کارروائی کرنے کی سرگرمیوں کی تمام پارٹیوں کی جانب سے تائید کرنے کی خواہش کی گئی۔