برج بھوشن شرن سنگھ کو ہائیکورٹ میں راحت نہیں ملی

BRIJ-BHUSHAN-780x470

دہلی ہائیکورٹ نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو کوئی بھی راحت دینے سے انکار کردیا ہے۔ عدالت نے سنگھ کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف کیس کو کالعدم کرنے کے بارے میں اپنے تمام دلائل ایک مختصر نوٹ کی شکل میں داخل کریں۔ سنگھ نے اپنی درخواست کے ذریعہ اپنے خلاف اس کارروائی کے جاری رہنے کو چالنج کیا ہے۔ ان پر جنسی ہراسانی اور خواتین کی عزت کے ساتھ کھلواڑ کاالزام ہے۔ برج بھوشن نے اس کیس میں ایف آئی آر‘ چارج شیٹ اور الزامات وضع کرنے کے لیے ٹرائل عدالت کے حکم کو چالنج کیا ہے۔ کئی خاتون ریسلرس کی جانب سے ان کے خلاف کی جانے والی قانونی کارروائی کو بھی انہوں نے چالنج کیا ہے۔ انہوں نے دلیل پیش کی کہ تحقیقات جانبدارانہ انداز میں کی گئی ہیں کیونکہ ان سے بدلہ لینے سے دلچسپی رکھنے والے متاثرین کے بیان پرہی توجہ دی گئی اور جھوٹے الزامات کی تحقیقات کئے بغیر ٹرائیل عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی گئی ہے۔