تلنگانہ آرٹی سی کی کئی بسیں منسوخ

BUS-780x470

تلنگانہ آرٹی سی نے دو دن تک تلگو ریاستوں میں شدید بارش کے بعد ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے کئی بسوں کو منسوخ کردیا۔ حیدرآباد وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر چلنے والی بسیں جو کہ اے پی اور تلنگانہ کے درمیان آمدورفت کے لیے اہم ذریعہ ہیں، کئی مقامات پر شدید سیلاب کی وجہ سے منسوخ کردی گئی ہیں۔ آرٹی سی نے حیدرآباد اور وجئے واڑہ کے درمیان 560 سے زیادہ بسوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن نے ضلع کھمم میں 160 سے زیادہ بسیں، ضلع ورنگل میں 150 اور ضلع رنگاریڈی میں 70 بسوں کو منسوخ کیا۔