اے پی اور تلنگانہ کے درمیان ٹریفک میں شدید خلل

RAINTRAFFIC-780x470

گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی شدید بارش کی وجہ سے دونوں ریاستوں اے پی اور تلنگانہ کے درمیان ٹریفک میں شدید خلل پڑا ہے۔ این ٹی آر ضلع کے گاریگاپاڈو میں پلیرو ندی کے قریب سڑک بہہ گئی جس کے ساتھ ہی اتوار کی شام سے اے پی اور تلنگانہ ریاستوں کے درمیان ٹریفک روک دی گئی ہے۔ پولیس نے حیدرآباد سے وجئے واڑہ جانے والی گاڑیوں کو نارکٹ پلی ادنکی ہائی وے کی طرف موڑ دیا ہے۔