ناگ سانپ کا سر منہ میں لے کر ویڈیو بنانا مہنگا پڑا۔ تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں نوجوان کی جان چلی گئی

n6297858211725639596568314ee9b226029c79f2a741a6d44aca4ef52605e467248d9928efce2f6016819a

نوجوانوں میں سیلفی ویڈیوز اور ریلس بنانے کا جنون دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے اور اس جنون میں ان کی جان پر بن آرہی ہے۔ تازہ طورپر جمعرات کو ریاست تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ منڈل کے دیسائی پیٹ گاؤں میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا۔ پوچارم کالونی کا رہنے والا شیوراج جس کی عمر (20) سال بتائی گئی ہے وہ سانپوں کو پکڑ کر گزربسر کیا کرتا تھا۔ جمعرات کو اس نے خطرناک زہریلے زندہ ناگ سانپ کو پکڑا جو تقریباً 2 میٹر لمبا تھا، سیلفی ویڈیو بنانے کے لیے نوجوان نے سانپ کا سر اپنے منہ میں لے لیا اسی اثناء میں سانپ نے اسے ڈس لیا جس کے نتیجہ میں نوجوان کی موت ہوگئی۔