تلنگانہ بارش: مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی

تلنگانہ میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب میں 29 افراد کی جانیں گئیں یہ معلومات ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی۔ریاست کی چیف سکریٹری سانتی کماری نے کہا کہ 31 اگست سے 3 ستمبر کے درمیان ریکارڈ کی گئی بارش میں ریاست کے 33 میں سے 29 اضلاع کو سیلاب زدہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ اضلاع کو امدادی کاموں کے لیے تین کروڑ روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔
